الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سرکاری
اشتہارات اور پوسٹروں سے 'زندہ سیاسی عہدیداروں' کی تصاویر ہٹانے کی ہدایت
دی ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنی سابقہ ہدایات پر ذکر کرتے ہوئے کہا
ہے کہ کسی بھی
سیاسی پارٹی کے عہدیدار کی تصویر والے ایسے اشتہارات کی اجازت نہیں جن میں
ان کی یا ان کی جماعتوں کی کامیابیوں کو دکھایا گیا ہو۔ان اشتہارات میں البتہ حکومت کی فلاحی اسکیموں کی معلومات عام کی جا سکتی ہے۔